Advertisement
پاکستان

حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے مزید تکلیف دے کر جائے گی،شیخ رشید

آٹا چینی کا بھاؤ اور بجلی کے بل کا بم انکی سیاست کا قبرستان بنا دے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 24th 2023, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے مزید تکلیف دے کر جائے گی،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے لئے وزیراعظم کا فیصلہ اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا دکھائی دے رہا ہے سیاسی اندھے رشتے داروں میں ریوڑیاں بانٹنا چاہتے ہیں۔ آئینی ترمیم کے بغیر نگران وزیراعظم کو الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی اختیارات نہیں مل سکتے۔ آخری 2 ہفتے پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہم ہیں یہ عوام کو ریلیف کی بجائے مزید تکلیف دے کر جائیں گے

اپنے ٹویٹ مین شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے آنے کا مطلب آئی ایم ایف ناراض ڈالر 300 کراس اور الیکشن ایک سال آگے۔ الیکشن کی تاخیر معشیت کی تباہی اور غریب کا زندہ دفن ہونا ہے۔ الیکشن میں تاخیر کرنے کے حربے استعمال کریں گے تو اپنا ہی مزید نقصان کریں گے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی یہ چاہتی ہے کہ نگران وزیراعظم اُن کے جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہو۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لندن کے ڈاکٹر بھی بڑے با کمال ہیں وہ نواز شریف کو لندن سعودی عرب اور دبئی جانے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن پاکستان جانے کی اجازت نہیں دیتے۔ 15 مہینے بھائی ویزراعظم رہا اور سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کے ہاتھ میں رہا لیکن پاکستان آنے کی جرأت نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے چہرے پر اُڑی ہوئی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ ان کو عوام کا ردعمل باخوبی معلوم ہے جو قدم اٹھائیں گے الٹا ان کے گلے پڑے گا۔ سات دنوں بعد جب لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل آئیں گے تو لوگ جھولیاں اٹھا کے ان کے لیےدعا کریں گے۔ آٹا چینی کا بھاؤ اور بجلی کے بل کا بم انکی سیاست کا قبرستان بنا دے گا

کس کارکردگی پر سرکاری افسروں میں نئی گاڑیاں بانٹی جارہی ہیں، ڈیفالٹ تو پاکستان نے نہیں عوام نے ہونا تھا اور عوام ڈیفالٹ ہو چکی ہے۔ حکمران بڑے شوق سے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ٹی وی پر چھاونی ڈال کر بیٹھے رہیں نہ ان کے چہرے کو پسند کیا جا رہا ہے نہ ان کی کوئی بات سن رہا ہے بلکہ یہ الیکٹرونک میڈیا کی ریٹنگ خراب کر رہے ہیں، بے شک سارےمیڈیا پےقبضہ کرلیں صحافت کو ہتھکڑیاں پہنا دیں۔ 

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • ایک دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • ایک دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • ایک دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 18 گھنٹے قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement