Advertisement
علاقائی

پنجاب میں سرکاری افسران کےلئے نئی گاڑیاں خریدنے کے خلاف درخواست پر سماعت

عدالت نے نگران پنجاب حکومت سے 10 دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 24th 2023, 9:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں سرکاری افسران کےلئے نئی گاڑیاں خریدنے کے خلاف درخواست پر سماعت

پنجاب بھر میں سرکاری افسران کےلئے نئی گاڑیاں خریدنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے نگران پنجاب حکومت سے 10 دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائے کہ اس وقت صوبے میں کتنی گاڑیاں محکموں اور افسران کے پاس ہیں،عدالت نے ریمارکس دیئےکہ اگر جواب تسلی بخش نہ ہوئے تو متعلقہ افسر کو طلب کیا جائے گا۔عدالتی اطمینان کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی افسروں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے  کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا مقامی وکیل فرحت منظور چانڈیو نے شبیر حسین ایڈووکیٹ کے توسط سےصوبے کے سرکاری محکموں اور افسروں کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

دائر درخواست  میں نشاندہی کی گئی کہ حال ہی میں آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر حکومت نے قرض لیا. کڑی شرائط پر قرض کے بعد غریب عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کردیئے گئے.

درخواست میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ غریب عوام مہنگائی اور بھوک سے خود کشیاں کر رہی ہے اور پنجاب حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے افسروں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا.

درخواست میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے دو ارب 33 کروڑ روپے سے زائد اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کی گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے حالانکہ صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، افسروں اور محکموں کے پاس پہلے ہی بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود ہیں.

درخواست میں یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ نگران حکومت نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کئے،  اس لیے استدعا کی جاتی ہے کہ افسروں کو گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے.

Advertisement
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 3 days ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 12 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 3 days ago
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 12 hours ago
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 11 hours ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 days ago
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 9 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 6 hours ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 3 days ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 12 hours ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 4 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 3 days ago
Advertisement