آئندہ سالوں میں کینیڈا اور ٹورنٹو کھیلنے کے لئے آئوں گا


اوٹاوا: ٹینس کینیڈا (ٹی سی )نے اعلان کیا ہے کہ سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ تھکاوٹ کی وجہ سے ٹورنٹو میں آئندہ ماہ شیڈول نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز فائنل میں ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کے ہاتھوں شکست کے بعد 36 سالہ سربین سٹار گزشتہ ہفتے ریکارڈ 24 ویں گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹل سے محروم رہے۔
نوویک جوکووچ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کینیڈا میں کھیل کر خوب لطف اٹھایا ہے لیکن میں اپنی ٹیم کے ساتھ بات کرنے کے بعدیہ فیصلہ کیا ہے کہ ابھی مجھے آرام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس فیصلے کو سمجھنے کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کارل ہیل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
مجھے قوی امید ہے کہ میں آئندہ سالوں میں کینیڈا اور ٹورنٹو کھیلنے کے لئے آئوں گا تا کہ وہاں کے شائقین ٹینس کے سامنے کھیل سکوں۔
نوویک جوکووچ کے 5 اگست سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد امریکہ کے کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس اب مین ڈرا میں شامل ہوں گے۔کرسٹوفر یوبینکس ومبلڈن اوپن ٹینس کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 4 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل





