Advertisement
پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان میں یوم تقدس قرآن منانے بارے آگاہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 25th 2023, 3:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ ٹیلی فون کال سویڈن اور دیگر یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پے در پے واقعات کے پس منظر میں کی گئی۔ وزیر خارجہ نے توہین آمیز کارروائیوں کی مذمت کی جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو 6 جولائی 2023 کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد اور 7 جولائی 2023 کو پاکستان بھر میں یوم تقدس قرآن کے منانے کے بارے میں آگاہ کیا جو تحفظ قرآن کے لئے پاکستان کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بات کو سراہا کہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کی سرپرستی میں ان قابل مذمت کارروائیوں کا فوری جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے 2 جولائی 2023 کو جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہونے والے غیر معمولی اجلاس اور اجلاس کے بعد جامع اعلامیہ جاری کرنے پر او آئی سی کی تعریف کی۔

Advertisement
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 2 hours ago
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 3 days ago
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 2 hours ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 3 days ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 4 days ago
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 2 hours ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • an hour ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 3 days ago
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد