جرمنی کی سائیکلسٹ لیان لیپرٹ نے خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز ریس 2023کا دوسرا مرحلہ جیت لیا
خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے


موریاک: جرمن ویمن سائیکل سوار لیان لیپرٹ نے پھسلن والے ٹریک کے باوجود خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز ریس2023 کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔
جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نےفرانس میں کلرمونٹ فیرینڈ سے موریاک تک 148 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی پر تھا۔25 سالہ جرمن سائیکل سوار لیان لیپرٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 148 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 13منٹ اور 43 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔بیلجیم کی سائیکل سوار کوپیکی لوٹی نے دوسری جبکہ 26 سالہ اطالوی سائیکلسٹ پرسیکو سلویا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیلجیم کی 27 سالہ سائیکل سوار کوپیکی لوٹی کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے
۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 956کلو میٹر کا سفر طے کریں گی ۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں جو 8 روز جاری رہنے کے بعد 30 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ٹیم موویسٹار کی اینیمیک وین ویلیوٹین اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 2 days ago

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- 2 days ago
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے
- 2 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 20 hours ago

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
- 2 days ago
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- a day ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 21 hours ago
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں
- 2 days ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 20 hours ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 16 hours ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 21 hours ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 17 hours ago





