شہنشاہی اخراجات میں کمی اورکرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سڑکوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے،قوم کی حالت بدلنے کےلئے کشکول توڑنا ہوگا، شہنشاہی اخراجات میں کمی اورکرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہمیں ہوا، شمسی توانائی اور پن بجلی منصوبوں پر توجہ دینی چاہئے،اگر ماضی میں ان شعبوں پر توجہ دی جاتی تو ملک کی معاشی حالت یہ نہ ہوتی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 8بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ورثہ میں ملے، مختصر دورحکومت میں چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کی ،11 اپریل 2022کو اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تو احساس تھا کہ حالات بہت مشکل ہیں لیکن اس کا اندازہ نہیں تھا کہ حد درجہ تباہ کن ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی تاریخ کا تباہ کن سیلاب آیا ، ملک بھرمیں 3کروڑ 30 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ، وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے 100ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ، صوبوں نے امدادی کارروائیوں میں بھرپورحصہ ڈالا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو سیلاب، مہنگے تیل کی درآمد، دہشت گردی ، سیاسی افراتفری اور سابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ توڑنے کے بعد اس کی بحالی جیسے چیلنجز کا سامنا تھا ،
شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سڑکوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے، ان منصوبوں سے اس علاقے کووسطی ایشیائی ممالک سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک بجلی کی ترسیلی لائن جلد مکمل ہوگی ، ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملکی ترقی کا جامع منصوبہ بنایا ہے ، یہ معاشی بحالی کا منصوبہ ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریاست کو بچائیں گے ، یہی وہ فیصلہ تھا جس پر ہم ڈٹ گئے تھے، خدانخواستہ ریاست کو نقصان پہنچتا تو کہاں وزارتیں اور وزارت عظمیٰ ہوتی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اس کی بھاری قیمت ادا کی پھربھی ہمارے قدم نہیں ڈگمگائے ، ہم نے اللہ پر توکل رکھا ، بتدریج صورتحال میں بہتری آئی۔ گزشتہ 10 سال کے بعد پہلی بار پاکستان میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں گیس کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ ہوا ہےاس سے گیس کے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ 9مئی کے سانحہ ،عمران نیازی کی سازشوں و انتشار پسندی کے باعث کاروبار اور سرمایہ کاری کو نقصان اور آئی ایم ایف سے معاہدے میں مشکلات کے باوجود ہم نے ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے اورملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو ملک دیگرممالک کو قرضوں کی عدم ادائیگی پر دیوالیہ ہوجاتا ، اس میں ہمارا قصور نہیں ہوتا کیونکہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے اسے توڑا تھا ، وہ ریاست مدینہ کی بات کرکے اس کے خلاف فیصلے اوراقدامات اٹھاتا تھا، اگر خدانخواستہ ملک دیوالیہ ہوجاتا تو ہمیں درآمدات اوربرآمدات میں مشکلات کا سامنا ہوتا،
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 دن قبل



