ہم نے ملکی ترقی کا پہیہ جام کرنے والوں کو اقتدار سے الگ کیا ، مولانا فضل الرحمن
وزیراعظم شہباز شریف پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں


ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے ملکی ترقی کا پہیہ جام کرنے والوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور ان کو اقتدار سے الگ کیا ، وزیراعظم شہباز شریف پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، گذشتہ حکومت نے سی پیک روک کر بیرونی ایجنڈا پورا کرنے کی کوشش کی، ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک سی پیک روڈ کا آغاز جلد ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو 8 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں کیلئےعملی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں ڈیرہ اسماعیل خان میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے، عمران خان کے دور حکومت میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں شروع کیا گیا، موجودہ دور حکومت میں اس علاقہ کیلئے کئی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی ترقی کا پہیہ جام کرنے والوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور ان کو اقتدار سے الگ کیا، گذشتہ دور حکومت میں معیشت تباہ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور محنت کشوں کے روزگار کیلئے نئے منصوبے لگانا ہوں گے جس پر ہم نے عمل شروع کر دیا ہے، ملک بھر میں کئی میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دیرینہ دوست ملک ہے، چین سمیت دیگر دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں کا راستہ روکنا قوم پر لازم ہے، گذشتہ نااہل اور ناجائز حکومت کے خلاف ہم نے بھرپور احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ دوستی کے خواہاں ہیں لیکن کسی کی غلامی قبول نہیں، گذشتہ حکومت نے سی پیک روک کر بیرونی ایجنڈا پورا کرنے کی کوشش کی،
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago



