علی محمد خان پر ترقیاتی اسکیم من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام ہے


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور،مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رہائی کا حکم دے دیا۔علی محمد خان کی طرف سے ایڈووکیٹ ندیم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق وزیر مملکت و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان کی ضمانت کیلئے درخواست پر مرادن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملا وزیر نے سماعت کی۔
بعدازاں مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محمد علی خان کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان پر ترقیاتی اسکیم من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام ہے، اس غیر قانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 78 لاکھ روپے نقصان پہنچا۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست میں اینٹی کرپشن، ڈپٹی کمشنر مردان اور نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ محمد علی خان کے وکیل نے کہا کہ انہیں ہر دوسرے مقدمے میں ضمانت کے بعد گرفتار کیا جاتا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago



