نگران وزیراعظم کا اعلان انتہائی اہم ہے جس سے الیکشن کے شفاف ہونے یا داغ دار ہونے کا قوم کو پتا چل جائے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین موم کی ناک بن چکا ہے جس طرف ان کا جی چاہتا ہے موڑ لیتے ہیں اب اس ملک میں آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی نگران وزیراعظم کی خواہش خبر تو بن سکتی ہے لیکن سارے الیکشن کو سوالیہ بنا کے رسوا بھی کرسکتی ہے۔ اگر ڈار نگران وزیراعظم ہو گا تو خاک نیوٹرل الیکشن ہوگا۔ اگر اسحاق ڈار کا نام آتا ہے تو یہ آئین اور قانون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہوگا اگر اس قسم کے الیکشن کروانے ہیں تو یہ جمہوریت کی بدنامی کی شروعات ہو گی۔
سابق وزیر نے کہا کہ 15 دن رہ گئے ہیں، نگران حکومت اور اُس کے وزیراعظم کا اعلان انتہائی اہم ہوگا جس سے الیکشن کے شفاف ہونے یا داغ دار ہونے کا بھی قوم کو پتا چل جائے گا۔ جنہوں نے اتنی مشکل سے اپنے کیس ختم کرانے کے لیے قانون بنائے ہیں انہیں ترمیم شده طاقتور نگران وزیراعظم کی ضرورت ہے تاکہ جو کیس 15 مہینے میں ختم کرائیں ہیں اُن کےشکنجے میں دوبارہ نہ آجائیں کیونکہ نیب کے کیس کا فیصلہ ابھی سپریم کورٹ سے آنا باقی ہے۔
15 دن رہ گئے ہیں نگران حکومت اور اُس کے وزیراعظم کا اعلان انتہائی اہم ہوگا جس سے الیکشن کے شفاف ہونے یا داغ دار ہونے کا بھی قوم کو پتا چل جائے گا جنہوں نے اتنی مشکل سے اپنے کیس ختم کرانے کے لیے قانون بنائے ہیں انہیں ترمیم شده طاقتور نگران وزیراعظم کی ضرورت ہے تاکہ جو کیس 15…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 25, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ جس گھر میں بجلی کا بل پہنچ گیا ہے وہاں صف ماتم بچھا ہوا ہے اور ابھی گیس کا بل اضافے کے ساتھ آنا باقی ہے۔آٹا مہنگا، چینی مہنگی، گیس بجلی مہنگی لیکن بیوروکریٹ کو رشوت کے طور پر 200 نئی گاڑیوں کی سلامی دی جارہی ہے پاکستان کی سیاست میں موجودہ دور سیاہ ترین دور کے طور پے لکھا جائے گا
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو بے آئینی سرزمین بنا دیا گیا ہے۔ نگران نہ ٹرانفسر کر سکتی ہے نہ پوسٹنگ کر سکتی ہے نہ کوئی اہم فیصلہ کر سکتی ہے صرف الیکشن کے انتظامات کر سکتی ہے۔ جو یہ گڑھا کسی کے لیے کھودرہے ہیں اُس گھڑے میں جمہوریت دفن ہوگی۔ آئین کے سامنے حکومت بر ہنہ ہو کر کھڑی ہوگئی ہے یہ آئین کے خلاف کھلی بغاوت ہے نہ آئین پر عمل ہے نہ قانون پر عمل ہے اور نہ غریب کے مسائل کا حل ہے آئین کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 دن قبل



