جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کردیا
ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے،جی ڈی اے

جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے۔
جی ڈی اے نے ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار رعنا انصار نقوی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے ایم کیو ایم کا اپوزیشن لیڈر لایا جائے گا۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان کے دوست ہمارے پاس آئے تھے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اتفاق رائے ہوگیا ہے ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے۔
جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر علی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے رہنماؤں کے درمیان اپوزیشن لیڈر کے نام پر مذاکرات ہوئے ہیں، ہم ماضی میں بھی سندھ کے ایشوز پر اکٹھے رہے ہیں، ایوان میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہوتا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کے ارکان کافی سرگرم ہیں اور اس حوالے سے ہماری تین سے چار میٹنگز ہوچکی ہیں، اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کی مشاورت سے نگراں سیٹ اَپ بنتا ہے، ہم ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کریں گے۔
ڈاکٹر صفدر عباسی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ غیر جانب دار نگراں حکومت قائم ہو، ہم اگر اپنی بہن (رعنا انصار نقوی) کو ووٹ دے رہے ہیں تو سندھ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، جس طرح پیپلز پارٹی نے سندھ کو برباد کیا ہے اس کا حساب ہوگا، کراچی کو تباہ کردیا گیا ہے حالاں کہ کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے۔

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago



