Advertisement
پاکستان

 پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر سوچنا ہو گا،شہباز شریف

ایک طرف ہماری بجلی مہنگی، دوسری طرف بنگلہ دیش 100 فیصد کپاس امپورٹ کرتا ہے،وزیر اعظم پاکستان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 27th 2023, 1:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر سوچنا ہو گا،شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان کی صنعت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر سوچنا ہو گا، ایک طرف ہماری بجلی مہنگی، دوسری طرف بنگلہ دیش 100 فیصد کپاس امپورٹ کرتا ہے

کراچی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ، خرابی صرف حکومتی اداروں میں نہیں اور جگہوں پر بھی ہے، بجلی چوری اہم مسئلہ ہے، یہ مسائل راتوں رات حل نہیں ہوں گے، اگر نیت میں خلوص ہے تو مسائل جلد حل ہوں گے۔ہم اپنے ہمسایہ ملکوں سے پیچھے رہ گئے ہیں، ماضی کی حکومتوں، حالات کا دخل بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، بلیم گیم میں پڑنے سے سوائے نقصان کے کچھ نہیں ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا کماؤ شہر ہے اور تاجر پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ایکسپورٹرز کی کوششیں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں، روشنیوں کے شہر کراچی گیٹ وے ٹو پاکستان ہے، تاجروں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں قابل تحسین رول ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کے بعد جو حکومت آئے گی وہ معاشی پالیسیوں، زراعت کو آگے لیکر چلے گی، سولہ ماہ میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، روس، یوکرین جنگ، عالمی سطح پر مہنگائی کا سامنا کیا، آذربائیجان سے معاہدہ کیا ہے ہر ماہ ایک کارگو آئے گا، کے فور کیلئے بجٹ میں 16 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اگر کراچی والوں کو پانی نہ ملے تو اس سے بڑی بد قسمتی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تھر میں کول پاور پلانٹ لگنے سے کراچی کو فی یونٹ 29 روپے میں بجلی ملے گی، پیر والے دن اسلام آباد میرے ساتھ ملاقات کریں، چاہتے ہیں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں، انشااللہ رواں سال کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہو گی، گزشتہ سالوں میں کپاس کی پیداوار میں بے پناہ کمی ہوئی، پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے اگر مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کراچی میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا چیلنج ہے، اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو کراچی میں پانی کے مسئلے کو ایک سال میں حل کر دیں گے، حکومت سرمایہ کاری، سہولت کاروبار دوست پالیسیوں سے معیشت بحالی میں سرگرم ہے، کراچی کے خراب انفراسٹرکچر کی بہت بات کی گئی ہے

Advertisement
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • ایک دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 2 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • ایک دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 2 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 2 دن قبل
Advertisement