نیدرلینڈزکی سائیکلسٹ یارا کاسٹیلیجن نے ویمنز ٹور ڈی فرانس فیمز ریس 2023کا چوتھا مرحلہ اپنے نام کرلیا
177 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 38منٹ اور 39 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی


فرانس: نیدرلینڈزکی ویمن سائیکل سوار یارا کاسٹیلیجن نے خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز ریس2023 کا چوتھا مرحلہ جیت لیا ۔یہ نیدرلینڈز کی سائیکل سوار یارا کاسٹیلیجن کی ریس میں پہلی فتح ہے۔
خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں خواتین سائیکل سواروں نےفرانس میں کہورز سے روڈیز تک 177 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی پر واقع تھا۔ 25 سالہ نیدرلینڈز کی سائیکل سوار یارا کاسٹیلیجن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 38منٹ اور 39 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیدرلینڈز کی ہی سائیکل سوار وولرنگ ڈیمی نے دوسری جبکہ نیدرلینڈز کی ہی 29سالہ سائیکل سوار کوسٹر انوسکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بیلجیم کی سائیکل سوار کوپیکی لوٹی کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 956کلو میٹر کا سفر طے کریں گی ۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں جو 8 روز جاری رہنے کے بعد 30 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ٹیم موویسٹار کی اینیمیک وین ویلیوٹین اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- a day ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- a day ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 2 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 2 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- a day ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- a day ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 2 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 2 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- a day ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 days ago





