سپیکر قومی اسمبلی کا کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کی 75 ویں برسی پر خراج عقیدت
کیپٹن محمد سرور شہید نے بہادری اور شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی


اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کیپٹن محمد سرور شہید ( نشان حیدر ) کی 75 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948میں کشمیر کی اوڑی سیکٹر میں دفاع وطن کی خاطر جام شہادت نوش فرمایا اور ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے۔ جمعرات کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے بہادری اور شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔
کیپٹن سرور شہید کی بہادری اور شجاعت کی بدولت انہیں ملک کے سب بڑے عسکری اعزاز (نشان حیدر)سے نوازا گیا۔ پوری قوم کیپٹن محمد سرور شہید کو ان کی 75 ویں برسی پر خراج عقیدت اور ان کی بہادری و جرات پر سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
کشمیر کی وادیاں آج بھی کیپٹن محمد سرور شہید کی بہادری اور شجاعت کی گواہی دیتی ہیں۔شہدا ہمارے حقیقی ہیروز ہیں اور زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔قوم کو اپنے بہادر اور جری سپوتوں پر فخر ہے۔شہدا کی قربانیاں اتحاد ،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 2 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 3 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 2 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 2 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- ایک دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 2 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- ایک دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- ایک دن قبل



