بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خود مختار بنانے اور حکومت کی سرپرستی میں رکھنے کے حوالہ سے پالیسی سازی کی ضرورت ہے، وزیر توانائی
واپڈا کے اداروں کو الگ الگ کرنے سے اس کی کارکردگی میں کمی آئی،ہمیں اس حوالے سے کمپنیوں میں توازن قائم کرنا ہو گا


اسلام آباد: وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری، لائن لاسز اور ملک کے بعض حصوں میں بلوں کی وصولی بڑے چیلنجز ہیں، ان مسائل کے حل کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے، بدعنوانی میں ملوث واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ناگزیر ہے۔
جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ثمینہ ممتا زہری، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر کہدہ بابر کے سوالات کے جواب میں وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ واپڈا بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا کام کرتا تھا لیکن ماضی کی حکومت نے واپڈا کے کام کو تقسیم کیا۔
مختلف کمپنیاں بنائی گئیں ملک کے مختلف حصوں میں بلوں کی وصولی اور لائن لاسز کے چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں ان مسائل کے حل کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے، آئندہ منتخب حکومت کو سیاسی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی چوری اور بلوں کی وصولی کے لئے سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہوگی۔
کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہو گی، واپڈا کے اداروں کو الگ الگ کرنے سے اس کی کارکردگی میں کمی آئی، ہمیں اس حوالے سے کمپنیوں میں توازن قائم کرنا ہو گا، ان کمپنیوں کو خود مختار بنانے اور حکومت کی سرپرستی میں رکھنے کے حوالہ سے پالیسی سازی کی ضرورت ہے، بجلی کی عدم فراہمی سے متعلق سب سے زیادہ شکایات گھریلو صارفین کی ہوتی ہیں، موجودہ حکومت نے بولان جیوانی ٹرانسمیشن لائن کو مختصر مدت میں مکمل کر کے ایران سے منسلک کیا،
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 20 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 3 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 2 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 دن قبل



