Advertisement

اقوام متحدہ کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر خاموشی افسوس ناک ہے، اسلامی تعاون تنظیم

بعض ریاستوں میں پہلے اس طرح کی کارروائیوں کی منظوری دینے اور پھر اس کی مذمت کرنے میں سیاسی سطح پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 27th 2023, 6:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر خاموشی افسوس ناک ہے، اسلامی تعاون تنظیم

جنیوا: جنیوا میں اسلامی تعاون تنظیم کے گروپ نے بعض یورپی ممالک میں بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ماہرین کی طرف سے ایسے واقعات پر خاموشی افسوس ناک ہے۔

او آئی سی گروپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ہم متعلقہ حکومتوں کی جانب سے ایسے واقعات کی مذمت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس بات پر تشویش ہے کہ انتہاپسند ایسے ممالک میں انتہائی ضروری حفاظتی، قانونی اور انتظامی پالیسی کی عدم موجودگی میں استحصال جاری رکھ سکتے ہیں۔ گروپ نے کہا کہ ان میں سے کچھ واقعات کے پیچھے نسلی مقاصد کو واضح طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے، بعض ریاستوں میں پہلے اس طرح کی کارروائیوں کی منظوری دینے اور پھر اس کی مذمت کرنے میں سیاسی سطح پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔

گروپ نے یاد دہانی کرائی کہ مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے حال ہی میں انسانی حقوق کونسل میں قرارداد منظور کی گئی جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور مذہبی منافرت اور تشدد کو اکسانے کی روک تھام کے لیے احتساب کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں ہائی کمشنر اور انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ ایسی واقعات کو روکیں۔

گروپ نے کہا کہ ایسے واقعات پر اقوام متحدہ کے متعلقہ ماہرین کی خاموشی افسوس ناک ہے، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ذاتی علمی نظریات کو کسی کو بھی اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں سے نہیں روکنا چاہیے جیسا کہ ان کے متعلقہ مینڈیٹ میں بیان کیا گیا ہے۔ او آئی سی گروپ نے کہا کہ ہم اس نظریے کو مسترد کرتے ہیں کہ قرآن پاک کی سرعام اور طے شدہ منصوبے کے تحت بے حرمتی قابل اعتراض ہے لیکن قانونی طور پر قابل اجازت فعل ہے۔ اس کے برعکس یہ بین الاقوامی قانون کے تحت قابل مذمت اور ممنوعہ فعل ہے کیونکہ یہ مذہبی منافرت، دشمنی اور تشدد کو بڑھاوا دیتا ہے۔

گروپ نے نشاندہی کی کہ انسانی حقوق کونسل ذاتی علمی نظریات کو کالعدم قرار دیتی ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کونسل کے سامنے جوابدہ ہیں اور اس حوالے سے اپنے مینڈیٹ کے پابند ہیں۔ گروپ نے کہا کہ افراد اور کمیونٹیز کو مذہبی منافرت، دشمنی اور قرآن پاک یا دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور تشدد کو بڑھا نے سے بچانے کے لیے اس طرح کے واقعات کی روک تھام اور جوابدہی کی ضرورت ہے۔

Advertisement
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 2 days ago
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 2 days ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 2 days ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 20 hours ago
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 2 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • a day ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 20 hours ago
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 2 days ago
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 2 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 20 hours ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 days ago
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • a day ago
Advertisement