کسی بھی بڑے دریا میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کی توقع نہیں ہے،این ڈی ایم اے
27 جولائی تا 30 جولائی تک دریائے کابل کے معاون دریاؤں اور ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے،فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بتایا ہے کہ ملک میں جاری بارشوں کے حالیہ اسپیل کے دوران کسی بھی بڑے دریا میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کی توقع نہیں ہے۔ تاہم 27 جولائی تا 30 جولائی تک دریائے کابل کے معاون دریاؤں اور ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
جمعرات کو یہاں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں مون سون سے متعلق این ڈی ایم اے کا خصوصی سیشن منعقد ہوا جس کی صدارت قائم مقام چیئرمین نے کی۔سیشن میں محکمہ موسمیات پاکستان،فیڈرل فلڈ کمشن، پی ڈی ایم اے/ ایس ڈی ایم اے/ جی بی ڈی ایم اے،فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن،صوبائی اداروں،این ایچ اے،این آء ایچ،سپارکو اور پی سی آئی ڈبلیو کے نمائند گان نے بھی شرکت کی۔سیشن میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات، بڑے ڈیموں کی صورتحال اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
محکمہ موسمیات پاکستان نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ 27 جولائی سے 2 اگست تک پنجاب کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے اپنے اپنے صوبوں /علاقوں میں بارشوں کی صورتحال پر بریفنگ دی اور امدادی کاموں پر روشنی ڈالی۔
قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں اور موسم کے ممکنہ خطرات کے بارے میں علاقائی زبانوں کے ذریعے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔ انہوں نے دریاؤں اور ان سے منسلک علاقوں میں تجاوزات کو ختم کرنے اور آبی ذخائر کی نگرانی پر بھی زور دیا

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago


