لفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے میزبان ٹیم کی7 وکٹیں حاصل کیں


پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 222 رنز اور ایک اننگز سے شکست دیکر کلین سوئپ کر دیا ہے۔میزبان ٹیم 188رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے۔
لفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے سری لنکا کو نشانے پر رکھا۔ انھوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
???????? ???????? 2️⃣-0️⃣ ????????? ???? ??? ????? ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2023
Well played, boys ?#SLvPAK pic.twitter.com/PdDIAy76Uy
دوسری اننگز کے آغاز میں سری لنکن بلے بازوں نے بیٹنگ کا آغاز کیا اوپنرز نے 69 رنز کا آغاز فراہم کیا، پھر نعمان علی کے سامنے میزبان ٹیم کی مزاحمت دم توڑتی نظر آئی۔ نعمان علی نے 70رنز کے عوض سری لنکا کے 7بیٹرز کو چلتا کیا ہے نشان مدوشکا 33، ڈیموتھ کرونارتنے 41، کوشل مینڈس 14 اور دنیشل چندی مل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دھننجایا ڈی سلوا 10 جب کہ سدیرا سمارا وکرما 5 رنز پو پویلین لوٹے۔
کولمبو میں پاکستانی بیٹرز نے سری لنکا کے لیے پہلی اننگزمیں5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی۔ آغاسلمان 132 رنز کی اننگزکھیل کرناقابل شکست رہے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے بیڑ محمد رضوان نے بھی ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔
سعود شکیل نے نے عالمی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، سعود ابتدائی 7 ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی پاکستان ٹیم کو میزبان ٹیم پر 410 رنز کی سبقت حاصل ہے۔ کھیل کے چوتھے روز کے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنالیے تھے ، سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بیٹنگ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا۔ بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
گزشتہ روز شان مسعود 51 اور امام الحق 6رنزبناکرآؤٹ ہوئے تھے، سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
گزشتہ روز شان مسعود51 اور امام الحق 6رنز بناکرآؤٹ ہوئے ،سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 166رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی ،دھننجایاڈی سلوا57اور دنیش چندی مل 34رنز بناکر نمایاں رہے ،ابراحمد4اور نسیم شاہ نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
نسیم شاہ نے انجیلو میتھیوز ، کپتان دیموتھ کرونارتنے اور دنیش چندیمل کو آؤٹ کیا۔ابرار احمد نے بیٹر سدیرا، دھننجیا ڈی سلوا، اسیتھا فرنینڈو اور رمیش مینڈس کو پویلین لوٹایا۔لنکن اوپنر نشان مدوشکا اور پربھات جے سوریا کو شان مسعود نے زبردست رن آؤٹ کیا، جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 گھنٹے قبل



