Advertisement
پاکستان

آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور

وفاقی وزیر دفاع اور وزیر قانون نے مشترکہ طور پر آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیم کا بل پیش کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 27th 2023, 9:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور

آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور ہو گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں اجلاس میں وزیر دفاع اور وزیر قانون نے مشترکہ طور پر آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیم کا بل پیش کیا۔

بل کے مطابق سرکاری حیثیت میں پاکستان کی سلامتی اور مفاد میں حاصل معلومات کا غیر مجاز انکشاف کرنے والے شخص کو 5 سال تک سخت قید کی سزا دی جائے گی تاہم آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہو گی۔

بل کے متن کے مطابق پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کے خلاف انکشاف کرنے والے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔ اس قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ، استعفی یا برطرفی کے دو سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔ حساس ڈیوٹی پر تعینات شخص 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

بل کے مطابق متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ، استعفی یا برطرفی کے دو سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔ سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک سخت سزا ہو گی۔

ترمیمی بل کے مطابق آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص اگر الیکڑنک کرائم میں ملوث ہو جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ آرمی ایکٹ کے تحت شخص اگر فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگریزی پھیلائے اسے دو سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔

سینیٹر رضا ربانی نے بتایا کہ کچھ بلز ہمیں آج صبح ملے ہیں، ان بلز کا تعلق آرمی ایکٹ، کنٹونمنٹس اور ڈی ایچ اے ایکٹ سے ہے۔ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی میں بھیجا جائے۔ سینیٹ میں بل عجلت میں منظور کرائے جارہے ہیں، بل کی کاپی آج صبح 10 بجے دی گئی، بل پڑھنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ ایوان میں حالیہ قانون سازی پر تحفظات ہیں، اس اندھی قانون سازی پر سینیٹ سے واک آؤٹ کرتاہوں، جس کے بعد رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ آرمی ایکٹ ترامیم پر رضا ربانی کے ساتھ سینیٹر طاہر بزنجو بھی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 6 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 7 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 7 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • an hour ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
Advertisement