آئین اور قانون سے کھلواڑ حکومت کے 14 طبق روشن کردے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کےسربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو شکست اس حکومت کا مقدر ہے۔جسے اللہ ختم نہ کرے اُسے کوئی ختم نہیں کرسکتا اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 15 دن رہ گئے ہیں بے شک لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگا دیں، اپنی مرضی کے مطابق نگران وزیراعظم کے اختیار کی ترمیم کروالیں، ارکین اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کے لیے 50ارب روپے کی بجائے 100 ارب بھی جاری کریں تو بھی ووٹ ترقیاتی کاموں کا نہیں عزت نفس کا ہے۔ اسحاق ڈار کو لائیں یا اپنے کسی جگری یار کو لائیں یہ قوم اب سب کچھ سمجھتی ہے اور وقت آنے پر درست فیصلہ کرے گی۔
15 دن رہ گئے ہیں بے شک لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگادیں بے شک اپنی مرضی کے مطابق نگران وزیراعظم کے اختیار کی ترمیم کروالیں ارکین اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کے لیے 50ارب روپے کی بجائے 100 ارب بھی جاری کریں تو ووٹ ترقیاتی کاموں کا نہیں عزت نفس کا ہے لوگوں کو تو مہنگائی اور بجلی کا بل مار…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 27, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو تو مہنگائی اور بجلی کا بل مار گیا ترقیاتی کام کیا کر لیں گے۔ آٹا اور چینی کی مہنگائی کا پھندا ہی کافی تھا اب بجلی کی مہنگائی کا مزید پھندہ بھی لوگوں کے گلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ وہ کون سی انڈسٹری ہے جو اس مہنگی بجلی پر چل سکتی ہے۔ آٹا، چینی، بجلی، آئین اور قانون سے کھلواڑ حکومت کے 14 طبق روشن کردے گا۔خود کشیاں، بھوک اور ننگ، آئین اور قانون کی بے حرمتی، چادر اور چاردیواری کی تباہی اس حکومت کا سیاسی قبرستان بنا دے گی۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگار لوگوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرنے کےعلاوہ کوئی کام نہیں ہو رہا۔ 15 مہینوں میں جو ظلم وستم موجودہ حکومت نے سیاسی مخالفین پر ڈھائے ہیں اس کی مثال پاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔ بے گناہوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں جھوٹے مقدموں سے تھانوں میں انبار لگے ہیں جمہوریت کے نام پر فاشزم دہشتگردی اور لوٹ مار کا جو بازار گرم ہے یہ بازار عنقریب بند ہونے والا ہے اور عوام اپنا حق لے کر رہیں گے

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 43 minutes ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago


