ایوان بالا میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں پی تی آئی کے اراکین کے کردار کا بھرپور جائزہ کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی


پی ٹی آئی نے آرمی ایکٹ کی منظوری کے حوالے سے سینیٹ میں اپنے اراکین کے کردار کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی جماعتی سطح پر تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) July 29, 2023
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی،
ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی جماعتی سطح پر تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال،
ایوان بالا میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں…
اجلاس میں ایوان بالا میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے حوالے سے تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔
پی ٹی آئی مرکزی آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل ایک رکنی کمیشن معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا ۔ سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن بلاتاخیر تحقیقات مکمل کر کے چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرے گا، جس کے بعد کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 9 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 6 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 10 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 10 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 9 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 11 hours ago




