Advertisement
تجارت

چین نے پاکستانی چیری برآمد کرنے کی منظوری دے دی

چینی کسٹمزنے چین کو چیری برآمد کرنے کے لیے گلگت بلتستان سے مزید ساٹھ باغات کی منظوری دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 29th 2023, 9:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین نے پاکستانی چیری برآمد کرنے کی منظوری دے دی

چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) نے چین کو چیری برآمد کرنے کے لیے گلگت بلتستان سے مزید ساٹھ باغات کی منظوری دے دی ہے۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ چینی کسٹمز کے ذریعے پاکستانی چیری کے باغات کی منظوری گلگت بلتستان کے زرعی شعبے کے لیے نمایاں صلاحیت رکھتی ہے جہاں چیری کی کاشت ایک نمایاں صنعت ہے،چینی کسٹمز کی طرف سے توثیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان سے چیری چین کو برآمد کرنے کے لیے مطلوبہ معیارات اور ضوابط پر پورا اترتی ہے، اس سے نہ صرف تجارت کی نئی راہیں کھلتی ہیں بلکہ ایک وسیع بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی چیری کے معیار اور ذائقے کی بھی نمائش ہوتی ہے۔

ہاشوان گروپ کے سی ای او ارمان شاہ اور ارمان شاہ فارم جو چینی کسٹمز کی طرف سے منظور شدہ سب سے بڑا فارم ہے ،نے چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کو بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی برآمدات بالخصوص گلگت بلتستان سے چیری کی برآمدات کو فروغ دینے میں تعاون باہمی فوائد کو اجاگر کرتا ہے، اس سے نہ صرف اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گابلکہ دو طرفہ تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جی بی چیری پہلے ہی دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کی جا چکی ہے جس کی بڑی مارکیٹ مشرق وسطیٰ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان ہر موسم میں 4,000 ٹن سے زیادہ معیاری چیری پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کسٹمز کے ذریعے پاکستانی چیری کے باغات کی منظوری تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی طرف ایک قدم ہے اور یہ گلگت بلتستان سے پیدا ہونے والی پیداوار کے معیار کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ 15 کولڈ سٹوریج اور پیکنگ کی سہولیات بھی چینی کسٹم سے منظور شدہ ہیں ،جو چین کو چیری برآمد کر سکتی ہیں

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 8 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 9 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 5 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 10 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 8 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 9 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
Advertisement