یوم عاشورہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے،وزیراعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ہمیں غیر متزلزل ایمان، راست بازی اور انصاف کے حصول کا انمول سبق سکھاتی ہے، عاشورہ، محرم کا 10 واں دن، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے، یہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسے امام حسین کی حق کیلئے عظیم جدوجہد، قربانی اور شہادت کا دن ہے۔ اس دن امام حسینؓ نے اپنے اصحاب اور اہلِ بیت کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہاکہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔ ان کا لازوال پیغام آج ہمارے ساتھ گونجتا ہے، جو ہمیں اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امام حسین کی قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی۔ یہ سرحدوں سے بالا تر ہو کر نسلوں اور براعظموں میں مسلمانوں کے ساتھ گونجتی ہے۔ یہ ایک یاددہانی ہے کہ انصاف، مساوات، اور انسانی وقار کے لیے ہماری جدوجہد کو غیر متزلزل عزم سے ہمکنار ہونا چاہیے۔
امام حسین کی فربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ حق اور انصاف کے لیے کھڑا ہونا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا البتہ یہ وہ راستہ ہے جو دائمی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی طرف لے جاتا ہے۔ ہماری قوم اور پوری اُمتِ مسلمہ کو جن چیلنجوں اور آزمائشوں کا سامنا ہے، اس میں ہمیں امام حسین کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ یاد رکھیں کہ حق پر ڈٹے رہنے اور مقاصد کے حصول کی راہ میں جو رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں انہیں صرف ثابت قدمی، قربانی اور اولوالعزمی سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔
آیئے ہم اپنی روزمرہ زندگی میں امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی قائم کردہ عظیم مثال کی تقلید کرنے کی کوشش کریں، جو ہمارے معاشرے میں روشنی کے مینار اور بہترین نمونہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری قوم اور امت مسلمہ پر رحم فرمائے اور ہمیں اسلام کی تعلیمات اور امام حسین کی عظیم میراث پر ثابت قدم رہنے کی توفیق اور رہنمائی عطا فرمائے

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 10 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 7 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 12 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل




