وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اماراتی ہم منصب سے شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان سے ملاقات
شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کی


اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا، ابوظہبی میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان سے ملاقات کی اور شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جو 27 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں ہونے والی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت دوطرفہ کثیر جہتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ نے دبئی میں مادام تساؤ میں سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر محترمہ بے نظیر بھٹو کے کارہائے نمایاں کا ذکر کیا جنہوں نے دنیا بھر میں نوجوانوں، خواتین اور جمہوری تحریکوں کو متاثر کیا۔

وی پی این کا استعمال خطر ناک قرار ہو سکتا ہے،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
اگر پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی،افغان طالبان کی دھمکی
- 30 منٹ قبل

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ معطل کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ،متعدد افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
- 7 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: سلمان آغاکی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حملہ آور کا تعلق کس شہر سے تھا؟
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6رنز سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، مجموعی ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت
- 2 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد وں کا بزدلانہ حملہ، فورسز نے تمام افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل









