Advertisement
پاکستان

عدالت نے توشہ خانہ کیس کے 4 گواہان کو غیرمتعلقہ قراردے دیا،کل تک گواہ پیش نہ کیے تو فیصلہ کردیں گے ،عدالت

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس پر سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اگر کل فریقین حتمی دلائل نہیں دیتے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 2nd 2023, 11:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت نے توشہ خانہ کیس کے 4  گواہان کو غیرمتعلقہ قراردے دیا،کل تک گواہ پیش نہ کیے تو فیصلہ کردیں گے ،عدالت

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف اور مرزا عاصم بیگ بھی عدالت میں آئے۔

سماعت کےدوران  الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی  عدالت میں پیش ہوئے

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں کیسز میں مصروف ہیں لہذا عدالت سے درخواست ہے کہ  12 بجے تک کا وقت دے دیا جائے ۔

جس پر الیکشن کمیشن  کے وکیل نے کہا کہ آج خواجہ حارث نے گواہوں کی لسٹ عدالت میں پیش کرنی تھی۔

جس پر جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا  کہ اگر  آج گواہوں  کی لسٹ جاری  نہ کی گئی  تو آپ کا رائٹ ختم کردیں گے۔

جس کے بعدعدالت نے  کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد جب سماعت شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہر کی جانب سے پرائیویٹ 4 گواہان کی لسٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی، جس پر جج ہمایوں دلاور نے کہا  کہ  آج آپ نے گواہان کو پیش کرنا تھا صرف لسٹ کی فراہمی نہیں کرنی تھی،

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل بھی پیش کیے  کہ سوال جھوٹے ڈیکلیریشن کا ہے، کوئی بھی دفاع نہیں لیتا کہ یہ فارم میں نے پُر نہیں کیا بلکہ کسی دوسرے نے کیا ہے ، فارم بی سے متعلق شہادت آنی ہے کہ ڈیکلیریشن جھوٹا نہیں تھا۔

وکیل الیکشن کمیشن  نے کہا کہ ہارون یوسف پی ٹی آئی کے سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری ہیں جنہیں عمران خان کے وکیل پیش کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ جس کو گھڑی فروخت کی وہ گواہ ہوتا تو بات سمجھ میں آتی تھی، اس پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ غیر ضروری بات کر رہے ہیں۔

اس پر جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں غیر ضروری بات نہ کریں، آپ کو بار بار وقت دے رہے ہیں اور تین گھنٹے سے عدالت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب فراہم کی جانے والی لسٹ کو مسترد کردیا۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ ملزم کے وکلا گواہان کو کیس سے متعلق ثابت کرنے میں ناکام رہےہیں۔

عدالت نے فریقین کو حتمی دلائل کے لیے کل طلب کرلیا ہے  عدالت نے  کہا کہ اگر کل فریقین حتمی دلائل نہیں دیتے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی۔

Advertisement
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 3 دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 2 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 3 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 16 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 21 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 16 گھنٹے قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 3 دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement