فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر سپریم کورٹ نے فل کورٹ کی تشکیل کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا


میڈیا ذرائع کے مطابق سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں فل کورٹ سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائےگا ، سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ کچھ ججوں نے کیس سننے سے معذرت کی ہے تو فل کورٹ کیسے بنایا جائے گا ؟ دوران سماعت جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا تھا کہ بظاہرلگتا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے شواہد کے نام پر صرف تصاویر ہیں۔
جوادایس خواجہ نے کہا کہ سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل آئین کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے، موجودہ حکومت کی مدت بہت جلد ختم ہوجائے گی ، حکومتی یقین دہانی کی چندروزبعد کوئی حیثیت نہیں رہےگی۔
تحریری معروضات میں کہا گیا تھا کہ سویلینز کا ملٹری عدالت میں ٹرائل کرکےبنیادی حقوق کبھی سلب نہیں کئےجا سکتے، حکومت قانون سازی کے ذریعے بنیادی حقوق ختم کرنا چاہتی ہے، قانون سازی سےبنیادی حقوق کی فراہمی کوتسلیم کیاجائے تو حقوق دیناحکومت کے اختیار میں آجائے گا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم نے آپس میں مشاورت بھی کر لی ہے، فیصل صدیقی صاحب آپ ایک قابل اعتماد وکیل ہیں، آپ کی عزت کرتے ہیں اس لیے فل کورٹ کی درخواست سن لی لیکن عدالت اس طرح سے کیس کے درمیان درخواستیں نہیں سنتی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ فل کورٹ ستمبر تک کسی صورت بھی دستیاب نہیں ہے، عدالتی کی چھٹیاں چل رہی ہیں، تمام ججز کی مصروفیات بھی ہیں جو اس کیس کی وجہ سے معطل ہیں، دو مواقعوں پر پہلے دیگر بینچز معطل کر کے فل کورٹ بنائی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا ہم نے اللہ کو جواب دینا ہے اس لیےبھی ہم اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، کسی کو پسند آئے یا نہیں، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے، ہمارا کام ٹھیک ہے یا غلط کسی کو فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہےتاریخ خود ہی اس کا فیصلہ کردے گی ۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل سپریم کورٹ نے فل کورٹ کی تشکیل بارے محفوظ فیصلہ سُنادیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/mVOPNUmUvp
— GNN (@gnnhdofficial) August 2, 2023

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 17 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 17 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل



