پاکستانی سفیر کی اقتصادی ترقی ،توانائی اور ماحولیات کے امریکی انڈر سیکرٹری سے ملاقات
باہمی تعلقات مضبوط بنانے بارے تبادلہ خیال کیا


واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اقتصادی ترقی ،توانائی اور ماحولیات کے امریکی انڈر سیکرٹری جوز ڈبلیو فرنینڈس سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اقدامات بارے بات چیت کی۔
امریکی انڈر سیکرٹری نے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے پاکستانی سفیر مسعود خان کے ساتھ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور یو ایس پاکستان گرین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلوں کے منفی اثرات کے خلاف مزاحمت کے اقدامات اور ٹیکنالوجی کےشعبے میں سرمایہ کاری بارے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ باہمی فائدہ مند ترجیحات پر مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر نے گرمجوشی سے استقبال پر جوز ڈبلیو فرنینڈس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور امریکا مل کر تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی اور ماحولیاتی تبدیلوں کے منفی اثرات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے اقدامات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے لیے امریکا سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی) راغب ہو گی۔

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 13 گھنٹے قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 13 گھنٹے قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- ایک دن قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 7 گھنٹے قبل

