Advertisement
پاکستان

ذاتی مفاد کیلئے کبھی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں،شہباز شریف

موجودہ سپہ سالار ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہروقت سرگرم رہتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 3rd 2023, 7:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ذاتی مفاد کیلئے کبھی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں،شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر قومی یکجہتی، اتفاق رائے اور مشاورت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں ، ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، ماضی میں ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو ملکی ترقی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہوتے، بھارہ کہو منصوبے سے عوام کو بہت سہولت ہو گی، موجودہ سپہ سالار ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہروقت سرگرم رہتے ہیں، بھارہ کہو منصوبہ 9 ماہ کی قلیل مدت میں تمام ترمشکلات کے باوجود مکمل ہوا۔

بارہ کہو بائی پاس منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا وزیراعظم نے کہا کہ آج میرے لئے قلبی سکون اور اطمینان کا دن ہے۔ جب میں اور محمد نواز شریف اہل خانہ کے ساتھ پہلی مرتبہ مری گئے تھے تو ٹریفک نہ ہونےکے برابر تھی لیکن پھر مری روڈ پر ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے گئے۔ عوام کے لئے ٹریفک کا مسئلہ وبال جان بن چکا تھا۔ یہ منصوبہ جتنی جلدی مکمل ہوتا تو بہتر ہوتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 10 ماہ قبل اس منصوبہ کا آغاز ہوا بائی پاس منصوبہ تجارتی منصوبہ نہیں تھا لیکن قائد اعظم یونیورسٹی سے زمین کے حصول میں مشکلات پیدا ہوئیں۔ معاملہ عدالتوں تک گیا۔ انہوں نے کہاکہ راستہ دینا عین عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کو دانشمندی سے ہینڈل کرنا چاہیے۔ ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ یونیورسٹی عدالت گئی تو ہم نے اپنا مقدمہ پیش کیا ، عدالتی فیصلے کے بعد اس منصوبے پر دن رات کام کیا گیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یار دوست طعنہ دیتے ہیں یہ اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ ذاتی مفاد کیلئے کبھی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں مقصد صرف ایک تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں۔ آرمی چیف اگر سپورٹ نہ کرتے تو یہ کام مکمل نہیں ہوتا، آرمی چیف نے بڑی کمٹمنٹ دکھائی ہے، سیاست کی دشت میں 38 سال گزر گئے ہیں، بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقات رہی، حکومت میں بھی اور اپوزیشن میں بھی، ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے، ادارے مل کر مشاورت کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کوخوبصورت بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ میرا ایک ہی مقصد ہے کہ سیاستدان اور ادارے مل کر ملک کو ایسی راہ پر گامزن کریں کہ آزادی کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کی روحوں کو تسکین پہنچے۔اس ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو اور آزادی کے مقصد کی تکمیل ہو سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہم سب پر کڑاوقت آیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس ملک کا ہم سب نے خیال کرنا ہے۔ مشکل حالات کا مقابلہ کرنے والے ہی ان کو سمجھتے ہیں۔انتہائی قابل بچوں کے پاس وسائل نہیں جبکہ وہ ہم سے زیادہ ذہین اور محنتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 75 سال سے وسائل کی بندر بانٹ سب کے سامنے ہے ۔ حویلی بہادر شاہ منصوبہ کا ذکر کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبہ پر 70 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ تھا اور میں نے ٹھیکہ دے دیا۔ 2018 سے قبل پہلی ٹربائین آ گئی ۔ 2019 میں مکمل ہونا تھا۔ پھر چار سال منصوبہ بند کر دیا گیا جس سے منصوبہ پر لاگت دو گنا ہو گئی۔ جب لوگ ایک وقت کی روٹی کے لئے محنت کرتے ہیں تو اس منصوبہ پر ضائع کئے گئے 70 ارب روپے لاکھوں بچوں ، بچیوں کی تعلیم صحت اور روزگار کے لئے استعمال ہو سکتے تھے۔ اعلیٰ یونیورسٹیاں ، ہسپتال اور 4،5 پی کے ایل آئی اور بن جاتے۔ یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح ملک کو تباہ کیاگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج وقت ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو آگے لے کر جائیں۔ مشکلات موجود ہیں ، آئیں گی لیکن اللہ تعالیٰ کے کرم سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب کوئی قوم فیصلہ کر لے کہ ہم نے تقدیر بدلنی ہے تو خدا بھی مدد کرتا ہے اور یہ ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج میں نے آپ سے یہ بات کرنی تھی کہ ہم ٖفیصلہ کر یں کہ ہم مل کر مشاورت سے ملک کے مفاد میں کام کریں گے۔ قومی یکجہتی ، مشاورت اور قومی اتفاق سے ترقی کریں گے۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر ہم فیصلہ کر لیں تو چند سالوں میں ہم اس سطح پر ہوں گےجہاں 1990 کی دہائی میں پاکستان پہنچ چکا تھا۔

Advertisement
سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج

سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج

  • 15 گھنٹے قبل
کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد وں کا بزدلانہ حملہ، فورسز نے تمام افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد وں کا بزدلانہ حملہ، فورسز نے تمام افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا

  • 14 گھنٹے قبل
اگر پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی،افغان طالبان کی دھمکی

اگر پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی،افغان طالبان کی دھمکی

  • 9 گھنٹے قبل
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ معطل کر دیا

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ معطل کر دیا

  • 16 گھنٹے قبل
وی پی این کا استعمال خطر ناک قرار ہو سکتا ہے،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

وی پی این کا استعمال خطر ناک قرار ہو سکتا ہے،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

  • 15 گھنٹے قبل
صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، مجموعی ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، مجموعی ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 11 گھنٹے قبل
ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ،متعدد افراد جاں بحق

ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ،متعدد افراد جاں بحق

  • 12 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت

  • 14 گھنٹے قبل
پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6رنز سے شکست دے دی

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6رنز سے شکست دے دی

  • 10 گھنٹے قبل
امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت

امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت

  • 10 گھنٹے قبل
پہلا ون ڈے: سلمان آغاکی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے: سلمان آغاکی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

  • 16 گھنٹے قبل
اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حملہ آور کا تعلق کس شہر سے تھا؟

اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حملہ آور کا تعلق کس شہر سے تھا؟

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement