سوڈان کی 42 فیصد سے زیادہ آبادی شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوگئی ہے، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن

اقوام متحدہ نے کہا کہ سوڈان میں خوراک کے شدید قلت میں مبتلا افراد کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ نے تقریباً 40 لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے۔ یہ نقل مکانی اندرون ملک اور بیرون ملک کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے ایک بیان میں کہا کہ 20.3 ملین سے زیادہ لوگ جو ملک کی 42 فیصد سے زیادہ آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مئی 2022 میں کیے گئے آخری تجزیے کے نتائج کے مقابلے میں شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار لوگوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی تنظیم نے سوڈان کی صورتحال کو انتہائی نازک قرار دے دیا۔ تنظیم نے واضح کیا کہ 6.3 ملین افراد اس وقت بھوک کی وجہ سے ھنگامی مدد کے مستحق ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں وہ ہیں جہاں لڑائی جاری ہے۔ ان علاقوں میں خرطوم، جنوبی اور مغربی کورڈوفن، وسطی، مشرقی، جنوبی اور مغربی دارفور شامل ہیں۔ ان علاقوں میں نصف سے زیادہ آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔
واضع رہے کہ فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل کو لڑائی شروع ہوئی تھی۔ اس لڑائی میں اب تک کم از کم 3 ہزار 9 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 18 گھنٹے قبل





