الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک لیا گیا


الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کےلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔ استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک لیا گیا۔
سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستوں پر ممبر نثار درانی کی زیر صدارت 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے، پیپلز پارٹی کو تلوار کا نشان دے دیہا گیا جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کردیا۔
الیکشن کمیشن نے آئی پی پی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر فیصلہ روک دیا، اس ضمن میں چار رکنی کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئی پی پی نے شاہین کا نشان مانگا جو آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے، آئی پی پی نے ترجیحی لسٹ میں چڑیا کا نشان تیسرے نمبر پر رکھا، آپ چڑیا کا نشان لے لیں، یہ بھی شاہین کی طرح پرندہ ہی ہے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے کہا کہ پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیر التواء ہے۔
الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام ایف کو کتاب، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، رابطہ جمیعت اسلام کو انگوٹھی، کسان اتحاد کو بالٹی اور ہزاری ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند جب کہ پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی کے انتخابی نشان کی تجویز کردی۔
پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول، پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ، جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون کا نشان الاٹ کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے شاہین کے نشان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کردیا جس پر پارٹی نے 40 روزکے اندر انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 20 hours ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 16 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 days ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 days ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 21 hours ago




