موجودہ حکومت کے کھیل تماشے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے کھیل تماشے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے نگران حکومت اور اس کا نگران وزیراعظم اُسی چابی سے چلے گا جس چابی سے موجودہ حکومت چل رہی ہے
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہانے تلاش کرنے اور ایک پارٹی کو دیوار میں چُننے کی بجائے برملا اقرار کرنا چاہیے کہ ہم الیکشن میں جانے کے قابل اور عوام میں شکل دیکھانے کے لائق نہیں ہیں۔ ان کی الٹتی گنتی شروع ہو چکی ہے اپنا بستر بند باندھ رکھیں کیونکہ ان کا سابقہ ریکارڈ ہے یہ 50 روپے کے اسٹام پر بھی بھاگ جاتے ہیں۔ 85 رکنی کابنیہ نےقومی اسمبلی میں 9 ممبروں کی حاضری پر2دنوں میں 53 بل پاس کر کے جمہوریت کی تیز رفتاری کاعالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اور تو کوئی فیکٹری چل نہیں رہی بلوں کی فیکٹری چل رہی ہے جس ممبر کو یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا قانون پاس کر رہا ہے، اُس نے خود ایک دن اپنی اس قانون سازی کے شکنجے میں آ جانا ہے۔
85 رکنی کابنیہ نےقومی اسمبلی میں 9 ممبروں کی حاضری پر2دنوں میں 53 بل پاس کر کے جمہوریت کی تیز رفتاری کاعالمی ریکارڈ قائم کیا اور تو کوئی فیکٹری چل نہیں رہی بلوں کی فیکٹری چل رہی ہے جس ممبر کو یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا قانون پاس کر رہا ہے اور اُس نے خود ایک دن اپنی اس قانون سازی…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 3, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ روالپنڈی کے پولیس افسران صرف سیاسی کارکنوں اور ان کے اہلخانہ بچوں اور خواتین کو رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھا سکتے ہیں لیکن قبرستانوں میں جوئے اور منشیات کے اڈے، ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے بھتہ خوری، پولیس فنڈ کا ناجائز استعمال ان کو ابھی دیکھائی نہیں دے رہا وقت آنے پر بخوبی دیکھائی دے گا۔ جب چادر چاردیواری کو نسیت ونابود کرتے ہیں تو کہتے ہیں اوپر سے حکم ہے حالانکہ یہ بلکل جھوٹ ہے اداروں کی طرف سے کوئی حکم نہیں۔ مقامی سیاسی ورکروں کی خواہش پر اور اپنی پوسٹنگ کی لالچ میں یہ سب کچھ کر رہے ہیں لیکن انہیں اندازہ نہیں وہ اداروں کی شہرت کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں اور حکومت کی سیاست کا قبرستان بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ نئی مردم شماری پرالیکشن دو تہائی اکثریت سے ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتے لیکن جس دن انہوں نے عوام کو سچ بتایا اس دن ان کی ڈرامہ بازی کا آخری دن ہوگا۔غریب کو مہنگائی مارگئی آخری سات دن جتنا ظلم کرسکتے ہیں کر لیں سیاہ دور ختم ہونے جا رہا ہے الیکشن میں دیر سویر کر کے بھی دیکھ لیں یہ عوام کی نظروں میں نفرت کا نشان بن گئے ہیں شکست ان کا مقدر ہے

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 20 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل




