Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک لیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 3rd 2023, 7:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کےلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔ استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک لیا گیا۔

سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستوں پر ممبر نثار درانی کی زیر صدارت 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے، پیپلز پارٹی کو  تلوار کا نشان دے دیہا گیا جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کردیا۔

الیکشن کمیشن نے آئی پی پی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر فیصلہ روک دیا، اس ضمن میں چار رکنی کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئی پی پی نے شاہین کا نشان مانگا جو آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے، آئی پی پی نے ترجیحی لسٹ میں چڑیا کا نشان تیسرے نمبر پر رکھا، آپ چڑیا کا نشان لے لیں، یہ بھی شاہین کی طرح پرندہ ہی ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے کہا کہ پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیر التواء ہے۔

الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام ایف کو کتاب، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، رابطہ جمیعت اسلام کو انگوٹھی، کسان اتحاد کو بالٹی اور ہزاری ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند جب کہ پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی کے انتخابی نشان کی تجویز کردی۔

پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول، پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ، جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون کا نشان الاٹ کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے شاہین کے نشان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کردیا جس پر پارٹی نے 40 روزکے اندر انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی

Advertisement
گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی

  • a day ago
’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال

  • 22 minutes ago
کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

  • an hour ago
وزیرِ اعظم کا  مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ،حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش

وزیرِ اعظم کا مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ،حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش

  • an hour ago
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان

سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان

  • 21 hours ago
بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید

  • 20 hours ago
کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن

  • 44 minutes ago
جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت

  • a day ago
ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار 

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار 

  • a day ago
سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی

  • an hour ago
پاک فضائیہ کا دستہ جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا دستہ جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

  • an hour ago
وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لئے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لئے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

  • an hour ago
Advertisement