یہ گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں وینکوورنائٹس کی چوتھی فتح ہے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں شانداربیٹنگ کے تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو مونٹریال ٹائیگرز کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح دلا دی۔
سی اے اے سینٹر، برامپٹن، اونٹاریو میں کھیلے گئے گلوبل ٹی ٹونٹی کے اہم میچ میں مونٹریال ٹائیگرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.3 اوورز میں 99 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔
مونٹریال ٹائیگرز کی ٹیم وینکوور نائٹس کے تباہ کن بائولنگ اٹیک کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی ۔ پہلے اوور میں کرس لین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جس کے بعد دلپریت سنگھ ، شیرفین ردرفورڈ اور سریمانتھا وجے رتنے بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔ پاور پلے کے اختتام پر مونٹریال ٹائیگرز کا سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز تھا۔
اس موقع پر اوپنر محمد وسیم اچھی اننگز کھیلتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 24 رنز سکور کئے وہ 10 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔وینکوورنائٹس کے روبن ٹرمپل مین اور جنید صدیقی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ۔ 100 رنز مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے شاندار نصف سنچری سکور کرتے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔
وینکوور نائٹس کے فخر زمان صرف 4 رنز بناسکے تاہم ان کے بعد محمد رضوان نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 68 رنز بنائے اور ان کا ساتھ کوربن بوش نے 28 رنز بناکر دیا اور یوں وینکور نائٹس نے ایک وکٹوں کے نقصان پر اسکور 103 تک پہنچا کر میچ اپنے نام کرلیا۔یہ گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں وینکوورنائٹس کی چوتھی فتح ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 36 منٹ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 20 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 40 منٹ قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل







