سندھ حکومت نے سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کےلئے اشتہار جاری کر دیئے


سندھ سرکار کا ایک اور کارنامہ، جاتے جاتے سرکاری ملازمتوں کےدروانے کھول دیئے۔ سندھ حکومت نے سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کےلئے اشتہار جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سندھ اسمبلی، محکمہ تعلیم، صحت، بلدیات، معدنیات، ایکسائز سمیت دیگر اداروں میں بھرتیوں کےلئے اشتہارات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق کچھ محکموں نے تھرڈ پارٹی کو تحریری امتحان اور انٹرویوز کے اختیارات بھی دے دیئے۔
رواں مالی سال کے بجٹ میں نوجوانوں کےلئے 25 ہزار سے زائد اسامیاں رکھی گئی تھیں۔سیاسی فائدہ حاصل کرنے کےلئے حکومت سندھ نے سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کےلئے دھرادھر اشتہارات دینا شروع کر دیئے ہیں۔
کئی محکموں نے تو نہ ہی تحریری امتحان لئے اور نہ ہی انٹرویوز کروائے، صرف اپنے من پسند لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جن لوگوں کو موجودہ حکومت تقرر نامے تھما کر جائے گی ان کا مستقبل کیا ہو گا،آنے والی حکومت ان کو قبول کرے گی کہ نہیں۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 21 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل





