Advertisement
پاکستان

پاکستان معاشی اعتبار سے خطے میں اہم جغرافیائی مقام پر واقع ہے،شہباز شریف

امریکہ میں مقیم پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 4th 2023, 1:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان معاشی اعتبار سے خطے میں اہم جغرافیائی مقام پر واقع ہے،شہباز شریف

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے عوام کے درمیان روابط بڑھا کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی اعتبار سے خطے میں اہم جغرافیائی مقام پر واقع ہے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں ملک ہے، امریکہ میں مقیم پاکستانی نہ صرف امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے معروف پاکستانی۔امریکی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نہ صرف امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں، امریکی کاروباری شخصیات کا وفد اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی پاک ۔امریکہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے گراں قدر خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے، پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان معاشی اعتبار سے خطے میں اہم جغرافیائی مقام پر واقع ہے، ان تمام عوامل کی بدولت پاکستان سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں ملک ہے۔ انہوں نے وفد کو حال ہی میں قائم کی گئی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے بارے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل “ہول آف دی گورنمنٹ” لائحہ عمل کے تحت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ یقینی بنائے گی، کونسل زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی، معدنیات، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان میں سرمایہ کاروں کو ون۔ونڈو سہولت فراہم کرے گی۔

وزیرِاعظم نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دفتر خارجہ اور پاکستانی مشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ اپنے روابط کو تیز اور مؤثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے باہمی تعاون کے نئے شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے عوام کے مابین روابط بڑھا کر پاک۔امریکہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفد کے ارکان نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ملاقات کا موقع دینے اور پرتپاک استقبال پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے وزیرِاعظم کو پاک ۔

امریکہ تجارتی اور تقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے اقدامات سے آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان کیلئے بے پناہ محبت ہمارے دلوں کو یکجا کرتی ہے۔ وفد کے شرکاء نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 13 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 11 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 13 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 9 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement