پاکستان اور ایران کا 5 ارب ڈالر کا 5 سالہ تجارتی منصوبہ ،ایران کے ساتھ مضبوط تعلق چاہتے ہیں ،وزیرخارجہ
2023 تک سالانہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچا دیا جائے گا


اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی تزویراتی تعلقات ہیں۔
گزشتہ 15مہینوں میں ہماری حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے دن رات کام کیا، ایرانی ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جون کے مہینے میں پاکستان کی طرف سے ایران کا پہلا دورہ کیا گیا ، پاکستان کا خطے میں اہم مقام ہے ،اکنامک تعاون تنظیم کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہئے،وزیر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کے لیے ایران نے بہترین کردار ادا کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، تجارت، زراعت اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون سے متعلق تجاویز بھی زیر غور ہیں، ہم نے 2023 سے 2028 تک کے لیے باہمی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی ہے، معاہدے سے باہمی تجارت 5 ارب ڈالرز تک بڑھے گی۔
ایران پاکستان گیس لائن دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔
?Live: Joint Press Stakeout by Foreign Minister of Pakistan and Foreign Minister of Iran https://t.co/ALQEOgRUNn
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) August 3, 2023

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 8 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 9 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 11 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 6 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 9 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 10 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)







