پیمرا ترمیمی بل 2023ءکی تیاری میں تمام صحافتی تنظیم سے مشاورت ہوئی،مریم اورنگزیب
پاکستان اظہار رائے کی آزادی میں درجہ بندی میں سات پوائنٹس بہتری آئی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل 2023ء کی تیاری میں تمام صحافتی تنظیم سے مشاورت ہوئی ہے، اتفاق رائے سے یہ بل پیش کیا جا رہا ہے، اس میں 12 ترامیم کی گئی ہیں ۔ سینٹ کے اجلاس میں پیمرا ترمیمی بل 2023ءپر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلی ترمیم اس بل کے دیباچہ میں ہے جس میں پبلک سروس پیغام برداشت، انتہاء پسندی، منشیات سے متعلق آگاہی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل وفاقی حکومت کی آگاہی مہم سے متعلق رپورٹ کونسل آف کمپلینٹس میں جمع کرائیں گے، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تعریف پر تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی گئی، کوئی فوجداری جرم نہیں، صرف جرمانہ میں اضافہ کیا گیا ہے، یہ ایک تاریخی بل ہے، اگر آپ کے پاس دستاویزی ثبوت نہ ہو تو کسی کے خلاف خبر نہیں چلائی جا سکتی، موقف لئے بغیر خبر چلانے پر سزا ہے، پہلے چیئرمین پیمرا کو چینلز کی نشریات معطل کرنے اور لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار تھا لیکن اب یہ اتھارٹی کو دے دیا گیا ہے، 30 دن میں کونسل آف کمپلینٹس میں شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چار مرحلوں میں مواد کا تعین کیا جاتا ہے، پرنٹ میڈیا میں تنخواہوں جیسے معاملات کا فیصلہ آئی ٹی این ای کرتی ہے، موجودہ دور حکومت میں آئی این نے 8 ماہ میں 14 کروڑ ریکور کرکے ملازمین کو دیئے۔ الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے پاس ایسا کوئی فورم نہیں تھا، وہ صحافی اب کونسل آف کمپلینٹس اتھارٹی میں اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، قانون سازی کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے کہ صحافیوں کو کم سے کم تنخواہ اور ان کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیا سنسر شپ کا سامنا کیا ہے، کوئی ایسا کام نہیں کر سکتے جس سے میڈیا پر سنسر شپ لگے، پاکستان اظہار رائے کی آزادی میں درجہ بندی میں سات پوائنٹس بہتری آئی ہے

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

