Advertisement
پاکستان

پیمرا ترمیمی بل 2023ءکی تیاری میں تمام صحافتی تنظیم سے مشاورت ہوئی،مریم اورنگزیب

پاکستان اظہار رائے کی آزادی میں درجہ بندی میں سات پوائنٹس بہتری آئی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 4th 2023, 11:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیمرا  ترمیمی بل 2023ءکی تیاری میں تمام صحافتی تنظیم سے مشاورت ہوئی،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل 2023ء کی تیاری میں تمام صحافتی تنظیم سے مشاورت ہوئی ہے، اتفاق رائے سے یہ بل پیش کیا جا رہا ہے، اس میں 12 ترامیم  کی گئی ہیں ۔ سینٹ کے اجلاس میں پیمرا ترمیمی بل 2023ءپر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلی ترمیم اس بل کے دیباچہ میں ہے جس میں پبلک سروس پیغام برداشت، انتہاء پسندی، منشیات سے متعلق آگاہی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل وفاقی حکومت کی آگاہی مہم سے متعلق رپورٹ کونسل آف کمپلینٹس میں جمع کرائیں گے، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تعریف پر تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی گئی، کوئی فوجداری جرم نہیں، صرف جرمانہ میں اضافہ کیا گیا ہے، یہ ایک تاریخی بل ہے، اگر آپ کے پاس دستاویزی ثبوت نہ ہو تو کسی کے خلاف خبر نہیں چلائی جا سکتی، موقف لئے بغیر خبر چلانے پر سزا ہے، پہلے چیئرمین پیمرا کو چینلز کی نشریات معطل کرنے اور لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار تھا لیکن اب یہ اتھارٹی کو دے دیا گیا ہے، 30 دن میں کونسل آف کمپلینٹس میں شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چار مرحلوں میں مواد کا تعین کیا جاتا ہے، پرنٹ میڈیا میں تنخواہوں جیسے معاملات کا فیصلہ آئی ٹی این ای کرتی ہے، موجودہ دور حکومت میں آئی این نے 8 ماہ میں 14 کروڑ ریکور کرکے ملازمین کو دیئے۔ الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے پاس ایسا کوئی فورم نہیں تھا، وہ صحافی اب کونسل آف کمپلینٹس اتھارٹی میں اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، قانون سازی کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے کہ صحافیوں کو کم سے کم تنخواہ اور ان کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیا سنسر شپ کا سامنا کیا ہے، کوئی ایسا کام نہیں کر سکتے جس سے میڈیا پر سنسر شپ لگے، پاکستان اظہار رائے کی آزادی میں درجہ بندی میں سات پوائنٹس بہتری آئی ہے

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement