Advertisement
پاکستان

شہباز شریف نے  نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا

این اے ایس ٹی پی کا قیام حکومت، بین الاقوامی کمپنیوں اور نجی شعبے کے اشتراک سے کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 5th 2023, 12:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف نے  نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے  نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این اے ایس ٹی پی) کا افتتاح کردیا جس کا قیام حکومت، بین الاقوامی کمپنیوں اور نجی شعبے کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم شہبازشریف نے اس منصوبے کے آغاز پر پاک فضائیہ کی قیادت کو سراہا جو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) سے متعلق سرگرمیوں کے لئے اچھا اشارہ ہے۔

این اے ایس ٹی پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر کموڈور ڈاکٹر لیاقت اللہ نے اپنی بریفنگ میں شرکاء کو بتایا کہ پاک فضائیہ نے ایرو سپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نے نئی نسل کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کیے ہیں۔ یہ قومی اورتذویراتی اہمیت کا منصوبہ ہے اور ایکو سسٹم کے ساتھ کثیر الجہتی فوائد بھی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے والا یہ منصوبہ ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں ملک کی خود انحصاری کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ خود انحصاری کے حصول کے لئے قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں تین کیمپس شامل تھے جن میں سے پہلا نجی شعبے کی کمپنیوں پر مشتمل تھا، دوسرا سائبر، مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی کمپنیوں پر مشتمل تھا، اور تیسرا ہوائی جہاز، خلائی، سینسر اور ایکسپو سینٹر کے لئے تھا۔

ڈاکٹر لیاقت اللہ نے کہا کہ این اے ایس ٹی پی کے تمام حصوں کو خصوصی زون قرار دیا گیا ہے اور اس سے سبسڈیز، ٹیکس/کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ سمیت کئی اہم فوائد حاصل ہوں گے، اس کے علاوہ نیٹ ورکنگ کے بہترین مواقع کے ساتھ پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایئر چیف نے پہلے ہی شہر اور یونیورسٹی کی سطح پر سہولیات کے قیام کے لئے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این اے ایس ٹی پی) ایوی ایشن سٹی پاکستان کا ایک لازمی منصوبہ ہے اور ایوی ایشن، سپیس، آئی ٹی اور سائبر کے شعبوں میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور جدت کو فروغ دینے کے لئے ضروری عناصر کا ایکو سسٹم فراہم کرے گا۔ این اے ایس ٹی پی ملک کا صف اول کا ادارہ ہے جسے حکومت پاکستان نے صنعت، تعلیمی اداروں اور حکومت کی جانب سے مشترکہ کام کے مواقع پیدا کرنے اور اسے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں تبدیل کرنے میں پاک فضائیہ کی قیادت میں ‘سٹریٹجک قومی اہمیت کے منصوبے’ کے طور پر منظور کیا ہے

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement