چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت نےتو شہ خانہ کیس میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی ،مریم اورنگزیب


وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہماری حکومت نے گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی کسی حکومتی ادارے نےان کے خلاف فیصلہ سنایا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت نےتو شہ خانہ کیس میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی ، چیئرمین پی ٹی آئی کواگرحکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو اپریل 2022 میں گرفتار کرلیتی لیکن ہماری حکومت کا مقصد سیاسی انتقام نہیں، ملک کا معاشی استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مخالفین پر الزامات لگائے، یہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) میں بھی گئے، این سی اے نے فیصلہ دیا کہ نہ منیلانڈرنگ ہوئی، نہ کرپشن ہوئی، نہ اتھارٹی کا غلط استعمال ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اگر کوئی سیاسی کارکن یا ورکر چوری کرتا ہے تواسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا، کیا الیکشن سے قبل تمام سیاسی پارٹیوں کے سربرہوں کی سزا روک دی جائے؟ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا تعلق توشہ خانہ کیس سے ہے، وہ اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے، ان کی گرفتاری کو سیاست سے ہرگز نہ جوڑا جائے، اگر ان کے پاس اپنے دفاع میں ثبوت ہوتے تو وہ عدالت میں پیش کرتے لیکن انہوں نے اپنے دفاع میں صرف یہی کہا کہ مجھے نہیں پتہ، میرے ایم ایس سے پوچھیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک چور 15 ماہ سے اپنی چوری چھپانے کے لئے بھاگتا رہا، چیئرمین پی ٹی آئی کو اگر گھڑیاں، ڈائمنڈ سیٹس اور انگوٹھیاں تحفے میں ملیں اور تحفے خریدنے سے پہلے فروخت کئے اور پورے کیس میں گھڑی بیچنے کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عوام کو پتہ چلا کہ 9 مئی کا واقعہ کیوں ہوا تھا کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے احتساب سے بھاگ رہے تھے جس نے قانون کے آگے پیش ہونے پر جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، پولیس وارنٹ لے کر گئی تو انہوں نے ان پر پٹرول بموں سے حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاونڈ کیس، فارن فنڈنگ کیس اور سائفر کے جھوٹوں کی سزا ابھی باقی ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- an hour ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 19 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

