اٹک جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا،نعیم پنجوتھا
جیل اطراف کو نو گو ایریا بنا دیا ہے، مقامی آبادی کو بھی گزرنے نہیں دیا جا رہا،وکیل عمران خان


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ اٹک جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔ جیل اطراف کو نو گو ایریا بنا دیا ہے، مقامی آبادی کو بھی گزرنے نہیں دیا جا رہا۔
اطلاعات کے مطابق خان صاحب اٹک جیل میں خیریت سے ہیں۔ حکومت نے وکلاء سے ملنے، کھانا یا دیگر ضروری اشیاء وغیرہ لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ جیل اطراف کو نو گو ایریا بنا دیا ہے، مقامی آبادی کو بھی گزرنے نہیں دیا جا رہا۔ آپ خان صاحب کیلۓ دعا کریں۔ خیر ہوگی .
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) August 6, 2023
نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ ہماری اطلاعات سے مطابق خان صاحب خیریت سے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اٹارنی، کھاناو دیگر ضروری اشیاء اور دیگر دستاویزات پر دستخط کرانے ہیں لیکن جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔ وکیل عمران خان نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نےکہا پاور آف اٹارنی کے لیے پیر کو رابطہ کریں، اگر پیر کو بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی تو ایک دن مزید ضائع ہو جائےگا۔
" خان صاحب کو ملنے سے انکار کر دیا گیا ہے،
— Hina Abbasi (@illusionisthina) August 5, 2023
کہا ہے کہ نہ آج نہ اتوار کو ملنا دیا جاۓ گا بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ سموار کو رابطہ کریں "۔ ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھ
ملک کے سابق وزیر اعظم اور ایک بین الاقوامی لیڈر کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟اس ملک میں تو بھارتی جاسوس… pic.twitter.com/iw3aFF41N0
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا تھا جہاں سے انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 4 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل





