ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارت کو 2 وکٹوں سے ہرا کر سیریزمیں 0-2 کی برتری حاصل کرلی
وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران کی 67 رنز کی دھواں دار اننگز نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا


گیانا: ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارت 2 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ۔فاتح ویسٹ انڈین ٹیم نے بھارتی ٹیم کی طرف سے ملنے والا 153 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران کی 67 رنز کی دھواں دار اننگز نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارتی تلک ورما کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ پروویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 152 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا۔ تلک ورما نے 51 رنز کی اننگز کھیلی ،ایشان کیشان نے 27 اور ہاردک پانڈیا نے 24 رنز بنائے۔ویسٹ انڈین روماریو شیفرڈ، الزاری جوزف اور عقیل حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جواب میں وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران کی دھواں دار 67 رنز کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم نے 153 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری قائم کرلی ۔ نکولس پوران نے 40گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے انفرادی 67 رنز سکور کئے ۔ بھارتی بائولرز میں سے ہاردک پانڈیا نے تین، یوزویندر چہل نے دو جبکہ ارشدیپ اور مکیش نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نکولس پوران کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل




