جمہوریت مجبوریت اور چابی کا کھولنا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 دنوں میں قومی اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا گیا ہے جمہوریت مجبوریت اور چابی کا کھولنا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل پشاور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے جمیعت علماء اسلام کو 440 وولٹ کا کرنٹ لگایا ہے۔ مولانا فضل الرحمان اپنا سمدھی گورنرتو لگوا سکتے ہیں لیکن اپنی پارٹی کو الیکشن نہیں جتوا سکتے، اگلی سیاست بھی اُن کی کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہوگی۔
72 گھنٹوں کے آخری 5 اووروں میں نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آجائے گا اگر اسحاق ڈار کا نام ڈراپ ہوگیا ہے تو سمجھ لیں نواز شریف کا نام ناک آوٹ ہو گیا ہے کیونکہ اکاونٹینٹ میں اور اکانومسٹ میں بڑافرق ہوتا ہے IMF کی دوسری قسط بھی الیکشن سے مربوط ہے اور نگرانوں کو ملے گی کل پشاور کے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 7, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ 72 گھنٹوں کے آخری 5 اووروں میں نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آجائے گا اگر اسحاق ڈار کا نام ڈراپ ہوگیا ہے تو سمجھ لیں نواز شریف کا نام ناک آوٹ ہو گیا ہے کیونکہ اکاونٹینٹ میں اور اکانومسٹ میں بڑافرق ہوتا ہے۔ بردار یوسف شہباز شریف اور نواز شریف میں فاصلے بڑھ گئے ہیں، نعرے نواز شریف کے لگوا رہے ہیں اور اندر اندر سے کام اپنا ڈلوا رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 8 دنوں میں قومی اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا گیا ہے جمہوریت مجبوریت اور چابی کا کھولنا ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کی واضح خدوخال بتا دیئے ہیں۔ بے شک نئی مردم شماری ہو، الیکشن کمیشن کو اُسی باؤنڈری کے اندر کھیلنا ہے۔ آئی ایم ایف کی دوسری قسط بھی الیکشن سے مربوط ہے جو نگراں حکومت کو ملے گی۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 12 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 16 گھنٹے قبل






