مملکت کے اندر تیار کرنے کے لیے نیشنل کمپنی برائے مکینیکل سسٹمز نے ترکی کی کمپنی ایسلسان اور روکتسان کے ساتھ مفاہمت کی دو یادداشتوں پر بھی دستخط کئے

سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی سرپرستی میں فوجی اور دفاعی صنعتوں میں مہارت رکھنے والی متعدد قومی کمپنیوں اور ترکی کی بڑی دفاعی کمپنیوں کے درمیان ایک معاہدے اور مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان معاہدوں کا مقصد مملکت کے اندر ڈرون کی صنعت اور اس کے اجزاء کے نظام کو یقینی بنانا ہے۔
دفاعی صنعتوں کے لیے ترکی کی کمپنی بایکار کے ساتھ تقریباً دو ہفتے قبل وزارت دفاع کی جانب سے دستخط کیے گئے جن کا مقصد مملکت کی دفاعی اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتیں اور مسلح افواج کی استعداد کو بڑھانا ہے۔
برعاية سمو #وزير_الدفاع؛ توقيع اتفاقية ومذكرتي تفاهم بين الشركات الوطنية المتخصصة في الصناعات العسكرية والدفاعية، وشركات الدفاع التركية، لتوطين صناعة الطائرات المسيَّرة والأنظمة المكونة لها داخل المملكة.https://t.co/tLYXgL4il6 pic.twitter.com/CHGF1j9iQg
— وزارة الدفاع (@modgovksa) August 6, 2023
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی نے ترکی کی کمپنی بایکار کے ساتھ دفاعی صنعتوں کے لیے سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد جامع مواد کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک سسٹم، مکینیکل پرزہ جات، اور ہوائی جہاز کے ڈھانچے کی تیاری، مینوفیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں کام کرنا ہے۔
معاہدے پر سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے سی ای او انجینئر ولید بن عبدالمجید اور ترکی کی کمپنی بایکار کے سی ای او خلوق بیرقدار نے دستخط کیے۔
ڈرون سسٹم کے لیے اسلحے اور آپٹیکل سینسرز کی تیاری کو مقامی بنانے اور انہیں مملکت کے اندر تیار کرنے کے لیے نیشنل کمپنی برائے مکینیکل سسٹمز نے ترکی کی کمپنی ایسلسان اور ترک کمپنی روکتسان کے ساتھ مفاہمت کی دو یادداشتوں پر بھی دستخط کئے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 17 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 17 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 13 گھنٹے قبل







