افغان مہاجرین کو پاکستان میں یہاں کے قوانین کے مطابق رہنا ہو گا،آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوئے تو صرف پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے مابین ہوں گے، کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جائے گی، افغان مہاجرین کو پاکستان میں یہاں کے قوانین کے مطابق رہنا ہو گا، دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں تاریخی گرینڈ جرگہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جنرل عاصم منیر نے فورٹ بالا حصار ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے، جنہوں نے اس دین کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا ہے ان کو جواب دینا پڑے گا۔
جنرل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے مشاران ، عمائدین اور نمائندوں کے تاریخی گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور سیکیورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کی عوام ایک ہیں، جو لوگ امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں، یہ خوارج کون کی شریعت لانا چاہتے ہیں۔ میں اور میری بہادر فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فوج شہداء کی فوج ہے جس کا نعرہ ہے ایمان ، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں، پاکستان ریاست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتی۔
افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے؟ پاکستان کے آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ذات کی ہے ، یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں ؟ ہم اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہی ہوگی ۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا مقصد اور نصب العین شہید یا غازی ہے، خیبر پختونخوا پولیس ایک شاندار فورس ہے اور اس کی بے پناہ قربانیاں ہیں ، حکومتِ پاکستان کی منظوری کے بعد قبائل کے انضمام کے مسائل کے حل کے لیے ایک سیکریٹیریٹ قاُئم کیا جائے گا، ہم قبائلی عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔
آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں 81 ارب روپے کی مالیت کے ترقیاتی اور فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کئے جائیں گے، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیس کے 43 منصوبوں کو 7 ارب روپوں کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور 54 زیر تعمیر منصوبوں کے جلد مکمل ہونے میں تمام تر مدد فراہم کی جائے گی۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 20 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 16 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 21 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago






