Advertisement
پاکستان

صدر مملکت سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف عبداللہ بن خمیس الرئیسی کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 7th 2023, 11:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف   عبداللہ بن خمیس الرئیسی کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عمان کے سلطان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ، وائس ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی کی ملاقات میں دونوں ممالک میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.

صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر مختلف مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور عمان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافتی ورثے میں بندھے ہوئے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، زراعت کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی غذائی تحفظ کی ضروریات کیلئے انتہائی اہم ہے۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے گوادر اور مسقط کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز بھی دی۔ ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات معمول پر لانے پر ایران اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو بھی سراہا گیا۔ فریقین نے خطے کی خوشحالی کے لیے سعودی -ایران تعلقات کی بحالی کو اہم پیش رفت قرار دیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر مملکت نے وفد کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے تنازعہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر سلطنت ِ عمان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے صدر مملکت کو عمان کے سلطان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ عمان کے سلطان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے گزشتہ روز ہونے والے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

Advertisement
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 19 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • a day ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • an hour ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • an hour ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 days ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 days ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • a day ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • a day ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • a day ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • a day ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 18 minutes ago
Advertisement