چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں نہایت ناگفتہ بہہ اور غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف
سابق وزیراعظم کو جس اذیتناک، غیرانسانی اور صحت و سلامتی کے حوالے سے خطرناک ماحول میں قید کیا گیا ہے وہ شرمناک ہے،اعلامیہ


چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا اجلا س میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو اٹک جیل میں نہایت ناگفتہ بہہ اور غیرانسانی ماحول میں قید کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی، قوم کے معتبر ترین قائد، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم کو جس اذیتناک، غیرانسانی اور صحت و سلامتی کے حوالے سے خطرناک ماحول میں قید کیا گیا ہے وہ شرمناک ہے
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نفرت و انتقام کی آگ میں قانون کا خون کرنے والے فسطائی قوم کو اپنی وحشت کا جواب دیں گے، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تحریکِ انصاف کی فقیدالمثال کامیابی چیئرمین تحریک انصاف پر قوم کے اعتماد کی مظہر ہے، عمران خان نے پیش گوئی کی تھی کہ انہیں قید کیا جائے یا وہ آزاد ہوں، عوام تحریک انصاف ہی کو اپنے ووٹ کا حقدار تصوّر کرتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اعلامیہ pic.twitter.com/OPMKIpop2y
— PTI (@PTIofficial) August 7, 2023
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے ملک میں آئینی و جمہوری بحران پیدا کرنے کی حکومتی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان کا مستقبل آئین کی روح کے مطابق صاف شفاف انتخابات میں پوشیدہ ہے،مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں ردّوبدل کی آڑ میں انتخابات کے غیرمعیّنہ مدت تک التوا کی ناپاک سازش کی جارہی ہے،
کور کمیٹی نے مزید کہا کہ نااہل، بددیانت، بدنیّت اور منافقت کی آخری حدوں کو چھوتا بندوبست اپنی صفوں میں موجود واضح تقسیم چھپا کر جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں مصروف ہے،تحریک انصاف عوامی منشاء کی روشنی میں آئین، جمہوریت اور انتخاب کیخلاف کی جانے والی ہر سازش کا ہر سطح پر ہر ممکنہ آئینی، قانونی اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کرے گی،چند گھنٹوں کی مہمان حکومت کے ہاتھوں عوام کے معاشی قتلِ عام کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 5 منٹ قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل








