Advertisement
پاکستان

ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا کہ نگران حکومت کی گھنٹی کس کے گلے میں ڈالنی ہے،شیخ رشید

جو کہتے تھے ڈالر اور سرمایہ کاری لائیں گے اُنہوں نے آسمان سے مہنگائی کی بارش کر دی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 8th 2023, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا کہ نگران حکومت کی گھنٹی کس کے گلے میں ڈالنی ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول کو آخری دن سمجھ آئی ہے کہ حکومت اداروں کو اپنی حدود میں کام کروانے میں ناکام رہی ہے. رخصتی میں 48 گھنٹے رہ گئے ہیں تو انہیں میثاق جمہوریت کی قبر یاد آ گئی ہے.

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے ڈالر اور سرمایہ کاری لائیں گے اُنہوں نے آسمان سے مہنگائی کی بارش کر دی ہے. حکومت بجلی صارفین پر مزید 144 ارب روپے کا بوجھ ڈال سکتی ہے، ڈالر عنقریب 300 کراس کر جائے گا غریب چیختا چلاتا رہ جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا کہ 24 کروڑ ایٹمی ملک کی نگران حکومت کی گھنٹی کس کے گلے میں ڈالنی ہے اور کتنے عرصے کے لیے ڈالنی ہے سپریم کورٹ مزید خاموش رہی تو سب کچھ بہہ جائے گا چلمن کے پیچھے والے چہرے سامنے آجائیں گے آئین اور قانون ہاتھ جوڑ کر باادب کھڑا ہو جائےگا۔ اتحادی پارٹیوں میں اتحاد کےعلاوہ ہر چیز موجود ہے نگران وزیراعظم کا فیصلہ بھی پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جا سکتا ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 24 کروڑ لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح چلایا جا رہا ہے الیکشن میں جارہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں پر اور نئی مردم شماری پر ابھی تک واضح اعلان نہیں آیا۔  جب تک عوام کو قومی معاملات میں شامل نہیں کیا جا ئےگا اُس وقت تک ملک کے سیاسی اقتصادی معاشی اور مالیاتی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے

Advertisement
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • a day ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 21 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 hours ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • an hour ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • an hour ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • a day ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 5 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 hours ago
Advertisement