Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کا جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت

پاکستان شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو چکا ہے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 8th 2023, 10:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کا جی ایچ کیو میں شہداء  اور غازیان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت سکیورٹی کے لحاظ سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو چکا ہے، موجودہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین معاشی حالات سے نکالنے کیلئے بے پناہ کام کیا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ایک جامع اور مربوط نظام وجود میں آ چکا ہے، مل کر آگے بڑھیں گے تو کوئی مشکل ہماری راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔

جی ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے انہوں نے جو عظیم قربانیاں دیں اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر آج تک ان قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس عظیم اور پروقار تقریب میں شہداء کے خاندانوں اور غازیوں سے ملاقات میرے لئے باعث فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے شہداء نے جرات اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا، آج پاکستان کو قائم ہوئے 76 سال ہونے کو ہیں، پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے شہداء اور غازیوں کی قربانیاں قیامت تک یاد رکھی جائیں گی، ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے اپنی قربانیوں سے جو راستہ متعین کیا ہمیں اس پر چلنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت سکیورٹی کے لحاظ سے پاکستان قیامت تک کیلئے محفوظ ہو چکا ہے، دشمن اب ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ موجودہ حکومت کی بے پناہ محنت کی بدولت پاکستان مشکل ترین حالات سے نکل آیا ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں عزت و وقار سے جینے کے مزید تقاضے بھی ہیںٍ، ہمیں غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط ملک بنانا ہے، وسائل کی بندر بانٹ کی بجائے وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے ایک نظام پر متفق ہونا ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہماری حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی، آئینی تقاضے کے مطابق اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ایک جامع مربوط نظام وجود میں آ چکا ہے، حکومت اور تمام اداروں نے مل کر ایک جامع نظام وضع کیا ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے چار شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، ہمیں زراعت کے شعبے کو ترقی دینی ہے، معدنیات کے کھربوں ڈالر کے ذخائر کو استعمال میں لانا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے، دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اور خلیجی ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اگر ہم مل کر آگے بڑھیں گے تو کوئی مشکل ہمارے آڑے نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور ان کی ٹیم نے پاکستان کی ترقی کا جو ماڈل دیا اس پر وہ لائق تحسین ہیں، ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ ہے

اس موقع پر وفاقی وزارء خواجہ محمد آصف، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، پاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Advertisement
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 8 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 4 گھنٹے قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
Advertisement