Advertisement
پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کی چودھری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت

سرکاری وکیل ملاقات کرا کے عدالت کو آگاہ کریں،لاہور ہائی کورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 8th 2023, 11:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائی کورٹ کی چودھری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس راحیل کامران نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل ملاقات کرا کے عدالت کو آگاہ کریں،قیصرہ الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ تمام مقدمات میں پرویز الہٰی کی ضمانتیں منظور ہونے کے باوجود انہیں نظر بند کیا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ بعدازاں عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی

دوسری طرف مونس الہیٰ کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دے دی اور کہا کہ آئندہ سماعت میں اپنا جواب داخل کرائے۔

ایف آئی اے نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ مونس الہیٰ کی اہلیہ کے خلاف کیس ایف آئی اے میں زیر سماعت ہے اور یہ خدشہ ہے کہ اگر وہ بیرون ملک چلی گئیں تو واپس نہیں آئیں گی، اسی بنیاد پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

Advertisement
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 6 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 39 منٹ قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 5 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 9 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
Advertisement