لاہور ہائی کورٹ کی چودھری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت
سرکاری وکیل ملاقات کرا کے عدالت کو آگاہ کریں،لاہور ہائی کورٹ


لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس راحیل کامران نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل ملاقات کرا کے عدالت کو آگاہ کریں،قیصرہ الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ تمام مقدمات میں پرویز الہٰی کی ضمانتیں منظور ہونے کے باوجود انہیں نظر بند کیا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ بعدازاں عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی
دوسری طرف مونس الہیٰ کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دے دی اور کہا کہ آئندہ سماعت میں اپنا جواب داخل کرائے۔
ایف آئی اے نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ مونس الہیٰ کی اہلیہ کے خلاف کیس ایف آئی اے میں زیر سماعت ہے اور یہ خدشہ ہے کہ اگر وہ بیرون ملک چلی گئیں تو واپس نہیں آئیں گی، اسی بنیاد پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 9 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 6 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 6 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل








